بنگلہ دیش انڈر19کرکٹ ٹیم اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کریگی 

Sep 27, 2021

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش انڈر 19کرکٹ ٹیم رواں سال اکتوبر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی ۔ سیریز میں پانچ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے ۔ اس سے قبل افغانستان انڈر 19کرکٹ ٹیم بھی بنگلہ دیش کا دورہ کر چکی ہے ۔ دورہ سے ورلڈ کپ کی تیاری میں مدد ملے گی ۔ بنگلہ دیش ٹیم سات اکتوبر کو سری لنکا پہنچے گی ۔پندرہ اکتوبرکو پہلا اور پچیس کو آخری ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں