نوابزادہ نصر اللہ خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں: پیپلز پارٹی  وسطی پنجاب

Sep 27, 2021

لاہور(نامہ نگار)بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان کی 18ویں برسی پرپاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف، سینئرنائب صدرچودھری اسلم گل، جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے لیے نوابزادہ نصر اللہ خان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔وہ پاکستانی سیاست میں جمہوری جدوجہد کا استعارہ تھے۔نوابزادہ آمریتوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا پہلا اتحاد ایم آر ڈی بنانے کے سر خیل تھے۔ان کی سیاسی بصیرت اور ولولہ تمام سیاسی قوتوں کے لیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں ان کا خلاء مدتوں پر نہیں ہو سکے گی،مرحوم کٹھن سے کٹھن حالات میں بھی ثابت قدم رہے۔

مزیدخبریں