لاہور(خصوصی نامہ نگار)جیلانی پارک میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی، وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید اور پرنس آغا خان کی جانب سے صدر کونسل برائے وسطی علاقہ ڈاکٹر نادر انجم،سیکرٹری کونسل برائے وسطی علاقہ نوید علی منجی نے تقریب میں شرکت کی اور پودا لگایا۔ شجرکاری تقریب میں سکول کے بچے او ربچیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیااور پودے لگائیں۔ تقریب میں چیئرمین اور وائس چیئرمین نے بچوں میں اسناد اور انعامات بھی تقسیم کیے۔ تقریب میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پرنس آغا خان کی جانب سے کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے دس ہزار پودے فراہم کیے۔ چیئرمین پی ایچ اے اور وائس چیئرمین پی ایچ اے نے پرنس آغا کا پودوں کی فراہمی پر شکریہ اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایچ اے انجینئر یاسر گیلانی نے کہا کہ نئی نسل کو شجرکاری کی اہمیت سے آگاہ کرکے ان کا مستقبل محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔ کلین اینڈ گرین لاہور کے خواب کو پورا کرنے کیلئے پی ایچ اے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔وائس چیئرمین پی ایچ اے حافظ ذیشان رشید نے کہا کہ مون سون شجرکاری میں سکولز، کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ طالبات کا بڑھ چڑھ کا حصہ لینا خوش آئند ہے۔ آئندہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور صحتمند معاشرے کے قیام کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت ہے۔
جیلانی پارک میں شجرکاری تقریب کا انعقاد
Sep 27, 2021