معیشت کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں ضروری ہیں، ہمایوں اختر

Sep 27, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ دنیا میں جو اہمیت رکھنے والی آوازیں ہیں وہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے مثبت کردار کو سرا رہی ہیں ۔ پاکستانی معیشت کو لا حق چیلنجزکو دور کرنے کیلئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں نا گزیر ہیں۔اورحکومت مشکلات کے باوجود اس طر ف پیشرفت کر رہی ہے ، شہباز شریف کے اوپر نیب کیسز ہیں اور چیئرمین نیب کی تعیناتی کے معاملے میں ان سے مشاورت پر اخلاقی طور پر سوال اٹھتا ہے۔ قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے اور معیشت کو لا حق چیلنجز کو دور کرنے کے لئے ڈھانچہ جاتی تبدیلیاں نا گزیر ہیں اور وزیر اعظم عمران خان نے اپنی سیاست کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیرمعمولی فیصلے کئے جن کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں ، انشا اللہ صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی ،عوام آگاہ ہیں کہ تحریک انصاف کو کن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی پڑی۔ 

مزیدخبریں