لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے صوبہ بھر میں عطائیوں پر جاری کریک ڈاؤن کے دوران گذشتہ دوہفتوں میں 25شہروں کے157اتائیوں کے کاروبار بند کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے1,340علاجگاہوں پر چھاپے مارے جبکہ ان میں سے325اتائیوں کی دکانوں پر کاروبار تبدیل پائے گئے ہیں۔علاوہ ازیں 703ایسی علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جہاں پر چھاپوں کے وقت مستند معالجین کام کر رہے تھے۔بند کیے گئے اڈوں میں سب سے زیادہ لاہور میں 15،شیخوپورہ اور حافظ آباد ہر ایک میں 14،سرگودھا،راولپنڈی،جہلم اور ملتان ہرایک 11،ننکانہ صاحب اور ڈیرہ غازیخان میں سات سات،نارروال اور اٹک ہر ایک میں چھ،خانیوال5،بھکر،ٹوبہ ٹیک سنگھ،لودھراں،بہاولپور اور بہاولنگر ہر ایک میں 4،فیصل آباد،قصور اور سیالکوٹ ہر ایک میں تین،میانوالی،اوکاڑہ اور چکوال میں دو دوجبکہ گجرات میں ایک کاروبار بند کیا گیا۔ سربمہر کیے گئے کاروباروں میں ایک بڑی تعداد لیبارٹریوں کی بھی ہے جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈنہ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر مستند افراد چلا رہے تھے۔باقی ماندہ میں عام عطائی، حکیم، ہومیو پیتھک ڈاکٹرز،عینک ساز،میڈیکل سٹورزاور دندان سازبھی شامل ہیں۔لاہور میں اقبال میڈیکل سنٹر،سندھو کلینک،امتیاز کلینک،بیوٹی پرفیکشنز،شیخ کلینک،محمد اقبال میڈیکل اینڈ جنرل سٹور،حنیف کلینک،چوہدری طارق ڈینٹل سرجری،شفیق کلینک،نصیر ڈینٹل کیئر سنٹر،شیخ کلینک،زہرہ کلینک اینڈ میٹرنٹی سنٹر،تنویر کلینک،عالمگیر ہومیو پیتھک کلینک اور مسعود فارمیسی سیل کیے گئے۔ کمیشن کے ترجمان نے مزید کہاہے کہ اب تک کمیشن نے ایک لاکھ 5ہزار سے زائد مراکز پر چھاپے مارکر34,019عطائیوں کے کاروبارسیل کیے ہیں۔ علاوہ ازیں تقریباً25ہزارجعلی معالجین نے اتائیت ترک کرکے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔
صوبہ بھر میں عطائیوں کیخلاف کریک ڈائون،دوہفتوں میں 157کاروبار بند کردیئے
Sep 27, 2021