پاکستان ،نائیجر ملکر تجارتی محاذ پر جھنڈے گاڑھ سکتے ہیں، راجہ انور

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان کی کاروباری برادری نے نیامے میں ہونے والی پاکستان-نائیجر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس اور صنعتی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ اس 3 روزہ ایوینٹ میں پاکستان اور نائیجر کی بزنس کمیونٹی کی شرکت کے علاوہ، نیامے کی عوام نے بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ جہلم کی تاجر برادری کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے راجہ محمد انور، نائب صدر (پنجاب) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری جب نیامے پہنچے تو انکا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس نمائش اور کانفرنس کا افتتاح نائیجر کے وزیر اعظم کی جانب سے کیا گیا۔ پاکستانی وفود کی شرکت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے تجارتی تعلقات مزید بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر راجہ انور کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نائیجر مل کر تجارتی محاذ پر نئے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں، دونوں ممالک کے باہمی اشتراک سے صنعتی شعبے کو فروغ مل سکتا ہے اور پاکستان کیلئے نائیجر افریقہ کا گیٹ وے ثابت ہو سکتا ہے۔ راجہ انور سمیت دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائیجر کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے، ہم نے نائیجر کو دوست ممالک کیلئے کاروباری جنت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ کاروبار اور کاروباری طبقے کی آسانی کیلئے حکومت ایسی پالیسیز پر کام کررہی ہے جس سے بیرون ممالک سے آئے سرمایہ کاروں کیلئے مزید آسانیاں ممکن بنائی جا سکیں گی۔ کانفرنس کے دوران متعدد ایم او یوز پر بھی دستخط ہوئے اور نائجر کے صدر محمد بازووم نے نور الحق قادری، وفاقی وزیر، راجہ انور، نائب صدر ایف پی سی سی آئی سمیت دیگر وفود  اور احمد علی سروھی کے کردار کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن