شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلامان مصطفی کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام حسین دمن ڈوگرنے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا خیر مقدم کرتے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کیلئے عوام کو بھی اپنی عادات واطوار کو تبدیل کرنا ہوگا اس کے بغیر ملک میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آسکتی ،تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ مافیاز ہیں جنہوں نے ملکی وسائل کو ہائی جیک کررکھا ہے ان کیخلاف حکومت ہی نہیں عوام کو بھی میدان عمل میں آنا ہوگا غیر ملکی قرضے مسائل کا حل نہ ہیں بلکہ اس لعنت سے چھٹکارا کیلئے پوری قوم کو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرناہونگے ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔