گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)دینی تعلیم کی معروف درس گا جامعہ شیخ الحدیث مجیب کالونی میں درس نظامی سے فراغت کے بعد پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں نمایاں پوزیشن کے ساتھ حاصل کرنے والے ڈاکٹر حافظ محمد ذوالفقار مجددی،ڈاکٹر حافظ محمدشمس تبریز، ڈاکٹر حافظ محمد وسیم اور دیگر کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد تحریک ختم نبوت علامہ خالد حسن مجددی،علامہ پروفیسر ڈاکٹر شفیق تبسم اور علامہ پروفیسر قاری صغیر اعوان نے کہا کہ مدارس دینی و عصری تعلیم کی بہترین آماجگاہ ہیں جہاں وہ قواعدو ضوابط اور تربیتی اصول اور انسان کو انسانیت کی معراج کی طرف جانے کا ڈھنگ سکھایا جاتا ہے ،جامعہ شیخ الحدیث دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کی ترویج و اشاعت کی راہوں پر گامزن ہے دنیا و آخرت کی فلاح کیلئے اور مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے اس ادارہ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں اور ان تمام کامیابیوں کا سہر مفتی محمد نصرت اللہ مجددی کے سر ہے ۔تقریب میں3 پی ایچ ڈی ڈاکٹرز اور 8ایم فل اسکالرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔تقریب سے صاحبزادہ محمد ابوبکر مجددی،علامہ یسین مجددی پرنسپل ادارہ ہذا ،علامہ احسان اللہ ایم فل،ڈاکٹر حافظ محمد ذوالفقار مجددی،ڈاکٹر حافظ محمدشمس تبریز اور ڈاکٹر حافظ محمد وسیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
مدارس دینی و عصری تعلیم کی بہترین آماجگاہ ہیں: علامہ خالد حسن، ڈاکٹر شفیق تبسم
Sep 27, 2021