اولیاء نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا : اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ صوفیاء کرام کے افکار و نظریات کو فروغ دے کر اسلام کے حقیقی تصور کو اجاگر کیا جاسکتا ہے،اولیاء کا ملین نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا اور دین کی بنیادوں کو مستحکم کیا۔صوفیاء کرام کے افکار پر عمل پیرا ہوکر اسلامی فلاحی معاشرے کی تشکیل ممکن ہے،صوفیاء کرام نے ملک اور شہر فتح کرنے کے بجائے لوگوں کے دل فتح کئے اور اپنی بھرپور تبلیغی کاوشوں سے کفرستان ہند میں عظیم روحانی انقلاب برپا کیا جس سے امن و محبت اور انسانی رواداری کو فروغ ملا صوفیاء کرام کی تعلیمات مرشد سے لیکر عام انسانوں تک ادب و احترام کا درس دیتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افکار صوفیاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...