کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن ہارنے کا صدمہ ہے ، ٹکٹوںپر مشاورت کی : محمود بشیر

گوجرانوالہ ( نمائندہ خصو صی )  سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف انسانی حقوق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن ہارنے کا صدمہ ہے لیکن ٹکٹوں کے فیصلے مشاورت سے کئے گئے تھے ہارنے کے بعد صرف ایم این اے کو ذمہ دار ٹھہرانا نا انصافی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن کے بعد ایک گھرانے کی جانب سے مجھ پر تنقید میرے خلاف حسد اور بغض پر مبنی ہے ان کی ذاتی گفتگو کا جواب نہیں دینا چاہتا لیکن ن لیگی کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ الیکشن میں وفاداری اور کمٹمنٹ کو مدنظر رکھ کر متفقہ فیصلے کئے گئے تھے اور تمام پارٹی راہنمائوں نے ان فیصلوں کو تسلیم کرتے ہوئے پوری انتخابی مہم میں حصہ لیا بد قسمتی  سے نتائیج ہمارے حق میں نہیں آئے اور امیدواروں نے ذاتی حیثیت میں الیکشن لڑنے کو ترجیح دی پارٹی سے تعلق رکھنے والے زیادہ امیدوار مد مقابل آگئے۔

ای پیپر دی نیشن