بلاول بھٹو زرداری آئندہ   وزیراعظم ہونگے: ارشاد اللہ سندھو

Sep 27, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ھونگے آئین ،عدلیہ، ججز اور جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلزپارٹی کا کردار ہمیشہ نمایاں اور مثالی رہاہے ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلز لایرز فورم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ  وکلا اور پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مل کر اور متحد ہوکر آمریت کا جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ملک سے آمریت کے خاتمے جمہوریت آہین اور عدلیہ کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نزرانے پیش کیے ہیں نااہل اور عوام دشمن حکومت کے خاتمے کے لیے وکلا اور عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں