جھوٹے مقدمات پر جیل ‘قانونی سازی کیلئے سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال 

لاہور(نامہ نگار)پولیس نے جعلی مقدمات درج کرانے والوں کے گردشکنجہ تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کو جیل بھجوانے کی قانون سازی کیلئے کابینہ کمیٹی برائے قانون کو سمری بھجوادی ہے۔تفصیلات پولیس کو استعمال کرتے ہوئے جعل سازی اور حقائق کے منافی درج کئے گئے مقدمات اب صرف خارج نہیں ہوںگے بلکہ جھوٹ کا سہارالینے والوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال خان کے مطابق پولیس نے قانون سازی کے لیے پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون کو سمری بھجوادی ہے۔سمری میں سفارشات کی گئی ہیں کہ جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف باقاعدہ قانونی کارروائی کی منظوری دی جائے۔شہرکے مختلف تھانوں میں اس نوعیت کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں ،جنہیں جھوٹ اورغلط بیانی کی بنیاد پر خارج کرنا پڑا۔پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے قانون کوبھجوائی گئی سفارشات کے مطابق جھوٹے مقدمات کے اندراج پر 182کے تحت کارروائی کے علاوہ ضابطہ فوج داری کے تحت مقدمات کااندراج شروع کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن