نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ہمارے تمام مسائل کا حل قرآن و حدیث کے احکام پر مکمل طور عملدرآمد میں ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری نصر اللہ گورائیہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب نے شرقی غلہ منڈی میں آڑھتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بانی ہمارے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے تجارت کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے دیکھایا جن پر عمل کر کے ہی ہم ایک کامیاب تاجر بن سکتے ہیں جبکہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہر شعبہ تنزلی کی طرف جا رہا ہے چاول کے خریدار نہ ہونے سے آڑھتیوں کے اربوں روپے بلاک پڑے ہیں دھان کی نئی فصل آ چکی ہے جس کا ریٹ انتہائی کم ہے جس سے کاشتکار کو اس کی محنت کا جائز صلہ نہیں مل رہا۔ ان تمام مسائل کا حل قابل مخلص اور ایماندار قیادت کے انتخاب میں ہے جو صرف جماعت اسلامی کے ہی پاس ہے۔