غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی  بنانے پر4مالکان،دیگر کیخلاف مقدمہ 

Sep 27, 2021

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نو ائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی محسن علی کی رپورٹ پر مقامی پولیس نے نہر مٹوبھائیکے روڈ کی نجی ہائوسنگ کالونی کے مالکان عامر شہزاد کمبوہ، صادق علی، عاشق علی، مجیب الرحمٰن سمیت دیگر کے خلاف بغیر منظوری غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی بنا کر عوام الناس سے دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے انہیں بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

مزیدخبریں