پٹ فیڈر کینال کی مکمل ڈی سلٹنگ  کئے بغیر نصیراباد کی عوام خوشحال  نہیں ہوسکتے:شہری ایکشن کمیٹی 

Sep 27, 2021

نصیر آباد/ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگاران)شہری ایکشن کمیٹی نصیرآباد کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال کی مکمل ڈی سلٹنگ کئے بغیر نصیراباد کی عوام خوشحال نہیں ہوسکتے ڈیرہ مراد جمالی کے شہری الاٹمنٹ مالکانہ حقوق سے آج بھی محروم ہیں جب تک شہر کی سیوریج سسٹم پر توجہ نہیں دی جاتی تب تک ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا یہ بات انہوں نے میڈیا سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔  انہوں  نے کہا کہ بلوچستان کا واحد ڈویژنل ہیڈ کوارٹر شہر ڈیرہ مراد جمالی ہے جہاں کے شہری قیام پاکستان سے لیکر آج تک الاٹمنٹ مالکانہ حقوق سے محروم ہیں ۔

مزیدخبریں