صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت)پنجا ب سمیت جنوبی پنجاب کے تمام دیہی اور انکے مضافاتی علاقوںکو دیر پا پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے اپنا سنجید ہ کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سردار رئیس محبوب احمد خان ‘سردار حمزہ محبوب نے ‘ وائس چیئرمین یونین کونسل نواز آباد نور احمد کوش سے ملاقات کے دوران کیا ۔
حکومت عوام کو بحرانوں سے نکالنے میں سنجیدہ ، رئیس محبوب احمد خان
Sep 27, 2021