ڈونگہ بونگہ میںشہباز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب،کیک کاٹا گیا

Sep 27, 2021

ڈونگہ بونگہ (نامہ نگار)  مسلم لیگ ن کے بنیادی کارکن میاں محمد ارشد کا کا کی رہائش گاہ پرصدر مسلم لیگ ن  شہباز شریف کی سالگرہ کے سلسلہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسلم لیگی کارکن و سابق کونسلر ہمایوں بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور کہا کہ میاں ارشد کاکانے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ ان کے خلاف مقدمات بھی بنے۔ لیکن یہ ثابت قدم رہا اور ابھی تک ہے۔ آخر میں میاں شہباز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ 

مزیدخبریں