بیول (نامہ نگار)سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ رزق حلال کمانا عین عبادت ہے اور جو بھی تاجر دین اسلام کی تعلیمات پر عمل پیراہو کر اپنا کاروبار کر رہا ہے اللہ تعالیٰ اس کے کاروبار میں برکت عطا فرمادیتا ہے اور اس کو دن دگنی رات چوگنی ترقی ملتی ہے۔ بیول میں حافظ عمران منظور نے اپنی محنت سے کاروبار میں ایک مقام بنایا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کو مزید ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیول میں کاروباری مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ایم پی اے حلقہ پی پی 8 چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ ، سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کے علاوہ تاجروں، صحافیوں ، وکلاء ، سماجی اور مذہبی شخصیات ، اساتذہ کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں مہمانوں کی تواضع طعام سے کی گئی ۔ اختتام پر حافظ عمران منظور نے تمام معزز مہمانوں کا انکی آمد پر بھرپور شکریہ ادا کیا۔
رزق حلال کمانا عین عبادت ہے، راجہ پرویز اشرف
Sep 27, 2021