حکماء کے حقوق کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا : پروفیسر احمد سلیمی 

کھیوڑہ  (نامہ نگار)پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی بھاری اکثریت سے نیشنل کونسل فارطب وزارت صحت اسلام آباد کے صدر منتخب ہوگئے طب یونانی اور طبیب کے حقوق کے تحفظ پر عہد رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکماء کے حقوق اور عطائیت کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا صدیوں سے رائج یونانی و اسلامی طب اور جڑی بوٹیوں پر جدید ریسرچ کے لیے ریسرچ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جائے گا میری کابینہ میں  پاکستان بھر کے رجسٹرڈ کوالیفائیڈ حکماء کا تحفظ اور سرکاری شفاء خانہ میں رجسٹرڈ طبیبوں کی بھرتی ہمارا مشن ہوگا ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار طب کے نو منتخب صدر پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی نے حلف برداری تقریب کے بعد پروفیسر حکیم عبدالخالق چوہدری کی قیادت میں پنڈدادنخان کے حکماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی 

ای پیپر دی نیشن