غازی بروتھا پروجیکٹ میں اٹک کے نوجوان نوکر ی حاصل کرینگے : امین اسلم 

حضرو ( نمائندہ نوائے وقت ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ اٹک کے عوام وزیر اعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے غازی بروتھا پروجیکٹ کیلئے اٹک کے عوام کو نوکریاں دینے کی منظوری دی جس سے بڑی تعداد میں اٹک کے نوجوان سرکاری نوکری حاصل کر سکیںگے چند ماہ قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس اور وزیر اعظم پاکستان کو اٹک کے حقوق کے بارے میں آگاہ کیا تھا کہ غازی بروتھا پروجیکٹ کیلئے اٹک کے عوام نے بڑی قربانیاں دیں لیکن اس کے باوجود نہ اٹک کو اس پروجیکٹ میں کوئی فنڈ اور نہ ہی نوکریاں مل رہی ہیں پہلی بار اٹک کے عوام کیلئے نوکریوں کے اشتہارات اخبارات میں شائع ہوئے جس پر وزیر اعظم پاکستان کے مشکو رہیں ان خیالات کا اظہا رانہوںنے چھچھ آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک امین اسلم نے کہا کہ عوام سے ووٹیں نہ لینے کے باوجود اٹک کے عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے د ن رات کوشاں ہوں پہلے اٹک کے این اے 56کے علاقوں سے سوئی گیس کی فراہمی پورے ملک کو کی جاتی تھیں یہاں کے عوام اس سہولت سے محروم تھے اس حلقے کے 35دیہاتوںکو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے حکومت سے 2ارب سے زیادہ کی گرانٹ منظور کروائی ۔ 

ای پیپر دی نیشن