کوہسار یورنیورسٹی کے مختلف کیمپس کی منظوری کیلئے کوشاں ہیں، صداقت عباسی 

مری(نامہ نگار خصوصی )رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی نے کہا کہ کوہسار یونیورسٹی کے مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ، ساگری اور کلر سیداں کے کیمپس کی منظوری اور ان کے پی سی ر فنڈنگ کی منظوری کے لیے ہائر ایجوکیشن کو بھیج دیئے گئے۔ سال 2021 کے دوران ہی ان تمام عمارات کے ٹینڈرز لگوانے کی پوری کوشش کریں گے۔انہوں  نے کہا کہ یونیورسٹی میں  18ویں19 ویں اور 20 ویں گریڈ کے سینکڑوں اساتذہ کی بھرتی کا عمل جاری ہے۔ ریکروٹمنٹ کا عمل مکمل ہونے پر یہ پروفیسرنہ صرف پہلے سے جاری شدہ اور نئے کورسز کے لئے پلاننگ کریں گے بلکہ تمام تحصیلوں میں بننے والے سٹڈی سنٹرز کے لئے پالیسی اور پلاننگ کا  بھی احتمام کر سکیں گے ۔ صداقت عباسی نے کہا کہ کوٹلی ستیاں ٹیکنیکل کالج بھی منظوری کے مختلف مراحل طے کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے بہت جلد یہ ادارہ ہمارے بچوں کو ہنر مند بنانے کافریضہ ادا کرنا شروع کر دے گا ۔ کوہسار ٹورزم ہائی وے ان تمام تعلیمی اور ٹیکنیکل اداروں کی مختلف شاخوں کو آپس میں لنک کرے گی اور ان یونیورسٹی اور ٹیکنیکل کالج کی ٹرانسپورٹ کے ذریعے پورے خطے کے طلباء طالبات کو یہ سہولیات ایک ہی روڈ کے کنارے میسر آجائیں گی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...