جمعیت القریش کے فارمولا سے مہنگائی کم ہو سکتی ہے،خورشید قریشی 

اسلام آباد ( وقائع نگار ) جمعیت القریش کے فارمولا سے حکومت مہنگائی پر قابو پاسکتی  ہے وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان جمعیت القریش کے فارمولا کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔خورشید احمد قریشی مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈائری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشید احمد قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اگر حکومت پاکستان ملک سے مہنگائی کا خاتمہ چاہتی ہے تو جمعیت القریش کے پاس ایک فارمولہ موجود ہے جس سے مہنگائی پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اور جمعیت القریش کا فارمولا ہے کہ مویشی منڈیوں میں زندہ جانوروں کا وزن کر کے اس کو فروخت کیا جائے اور جیسے چکن کے نرخ روزمرہ طہ کئے جاتے ہیں اسی طرح جانوروں کو بھی زندہ وزن کرکے ہی اس کے ریٹ کا تعین کیا جائے جس سے ملک میں مہنگائی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے جو پراجیکٹ چل رہے ہیں حکومت ان پراجیکٹ کو بڑے پیمانے پر لے جا کر ان پر سبسڈی کو یقینی بنائے۔ 

ای پیپر دی نیشن