سمندری طوفان گلاب بھارتی ریاستوں اڑیسہ اور آندھرا پردیش کے درمیانی ساحل سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہی گیر ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق گلاب بھارتی ریاستوں سے 95 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کی ہواوں کے ساتھ ٹکرایا۔طوفان کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے دونوں بھارتی ریاستوں کے ساحلی علاقوں سے 2 لاکھ سے زائد افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔