سندھ میں پچاسی فیصد عوام گٹروں کا پانی پینے پر مجبور ہے، صوبے میں ہیپاٹائٹس، ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض میں اضافہ ہورہا ہے. حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے عوامی شکایات پر حیدرآباد میں پھلیلی اور پنیاری نہر کا دورہ کیا۔ دورے کے موقعے پر علاقہ مکینوں نے گٹروں کا پانی نہر میں ڈالے جانے کی شکایات کی۔ حلیم عادل شیخ نے گٹروں کا پانی براہ راست پنیاری اور پھلیلی نہر میں چھوڑے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کو گٹروں کا پانی پلارہی ہے۔

سندھ میں 5 لاکھ سے زائد افراد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ ہوا کی آلودگی کے باعث کینسر ، ہیپاٹائٹس، السر،ٹائیفائیڈ، پیٹ کی موذی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ بلاول زرداری اور مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں کو سلو پوائیزن دے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر واٹر کمیشن کا قیام ہوا تھا واٹر کمیشن کی رپورٹ سندھ حکومت کو بھجوائی گئی تھی لیکن ابھی تک واٹر کمیشن کی رپورٹ پر عمل نہیں کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن