سرکلر ریلوے منصوبہ کی لاگت 250 ارب، بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل, بنیادی انفراسٹریکچر دوسال میں مکمل ہوگا

 سرکلر ریلوے منصوبہ کراچی والوں کی اہم ضرورت ہے، 25 ارب روپے سے زائد لاگت کے منصوبے میں بجلی سے چلنے والی ٹرینیں شامل ہوں گی۔سرکلر ریلوے منصوبے کا بنیادی انفراسٹریکچر دوسال میں مکمل ہوگا، کے سی آر سی پیک میں شامل چین سرمایہ کاری کررہا ہے۔

43 کلومیٹر طویل سرکلر ٹرین منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا، 30 اسٹیشنز رہائشی، صنعتی اور دفتری علاقوں کو باہمی ملائیں گے۔ شہر میں ٹریفک کا بہاؤ کم ہوگا، منصوبہ 2025 کے اوائل تک فعال ہونے کا امکان ہے۔کے سی آر کا مکمل روٹ، ٹریک آہنی حفاظتی دیوار کے ساتھ ہوگا، جدید الیکٹرک ٹرین کے ساتھ کے سی آر روٹ پر 30 اسٹیشن ہونگے۔ پہلے مرحلے میں 25 الیکٹرک ٹرین چلائی جائیں گی جن کے لیے کے سی آر روٹ پر پاور اسٹیشن بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت سرکلر ریلوے منصوبے پر 20 اور سندھ حکومت 6 ارب روپے خرچ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن