شیخ احمد سرہندی کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے ”دوسرا افکارِ مجدد الف ثانی سیمینار“ 

Sep 27, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیر اہتمام سیدنا شاہ جلال ریسرچ سینٹر میں حضرت شیخ احمد سرہندی کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کیلئے ”دوسرا افکارِ مجدد الف ثانی سیمینار“ منعقد کیا گیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ”سجادہ نشینی کے فرائض“ کے موضوع پر تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ حضرت مجدد الف ثانی کی نظریاتی جدوجہد قیام پاکستان کا سبب بنی۔ آپ نے 2 قومی نظریے کو اجاگر کرنے کیلئے طوفانوں سے ٹکر لی۔ اکبر کے الحادکے مقابلے میں حضرت مجدد الف ثانی قدس سرہ العزیز نے صدائے ”مدینہ“ دے کر سرزمین ہند کو بیدار کیا۔ آپ نے تصوف کی قوت سے اندھیروں کا مقابلہ کیا۔ آپ نے صوفیاءسے لے کر ا±مراءتک سب کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا۔ معاشرے سے اعتقادی اور معاشرتی بیماریوں کو دور کرنے کیلئے آپ نے قرآن و سنت کی تعلیمات کو اجاگر کیا۔ 

بذریعہ خطوط آپ نے جو اصلاحی تحریک شروع فرمائی بہت جلد اس کے اثرات مرتب ہوئے اور دربارِشاہی کے مقربین اور فوج کے جرنیل آپ کی تعلیمات سے متاثر ہو گئے۔آپ کے یہی خطوط مکتوبات کی شکل میں ملت کے مسائل کا آج بھی ایک جامع حل موجود ہے۔

مزیدخبریں