صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے:حسن مرتضیٰ 


لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کےجنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے۔لنڈا بازار کی تاجر برادری پر ایس ایچ او نو لکھا کے وحشیانہ تشدد کی شدید مذمت کرتا ہوں۔سےد حسن مرتضی نے کہا کہ سول سوسائٹی کے صدر آصف ملک پر شدید تشدد ناقابل قبول ہے۔پر امن پنچائیت پر دھاوا بولنے والے تھانیدار کو برطرف کر کے انکوائری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ چند گندے انڈوں کے باعث پنجاب پولیس بدنام ہو رہی ہے۔ دانیال گجر جیسے اہلکار وں پر فیلڈ ڈیوٹی کے دروازے بند کر دینے چاہیں۔آئی جی پنجاب پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کو فارغ کریں۔

ای پیپر دی نیشن