لاہور(لیڈی رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی رہنماو¿ں نے ملک میں خواتین پر بڑھتے ہوئے مظالم اور سارہ نامی خاتون کے وحشیانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ا سلام مرد، عورت، امیر، غریب کیلئے معاشرتی اعتبار سے یکساں حقوق کی فراہمی کا ضامن ہے۔دردانہ صدیقی ،ڈاکٹر حمیراطارق ثمینہ سعید ،ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ،ربعیہ طارق ،ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کہاجس معاشرے میں شرم یا خوف کا تصور مٹ جائے وہاں عورت کی جان، حرمت اور عزت کی توقع ایک عبث کام ہے۔ ایلیٹ طبقے کی نور مقدم کے بعد ایک اور خاتون سارہ اس جاہلانہ پستی کی بھینٹ چڑھا دی گئی۔