افغان صوبے قندھار سے 6برس پرانی اجتماعی قبر دریافت، 9 افراد دفن 


زرنج، افغانستان (شِنہوا) افغان پولیس نے افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات اور ہمسایہ صوبے نمروز میں ہیروئن سمیت 100 کلو گرام سے زائد غیر قانونی منشیات کی سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں اور گزشتہ چند روز کے دوران 4 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ صوبائی پولیس کے ترجمان محمود شاہ رسولی نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا کہ غیر قانونی منشیات کے خلاف کریک ڈان کے دوران انسداد منشیات پولیس نے صوبہ ہرات کے ضلع گوزارہ میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 20 کلوگرام ہیروئن سمیت 80 کلو گرام سے زائد ممنوعہ اشیاءبرآمد کی ہیں۔ اس عہدیدار نے یہ بات زور دے کر کہی کہ پولیس ہرات صوبے میں پوست کی کاشت اور منشیات کی سمگلنگ کو روکنے کیلیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔نوائے وقت رپورٹ کے مطابق افغان صوبے قندھار میں ایک قبر سے 9 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق اجتماعی قبر سرحدی علاقے میں بولدک میں ملی ہے۔ کنویں کی کھدائی کے دوران 6 برس پرانی اجتماعی قبر دریافت ہوئی۔

سمگلر گرفتار

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...