اسلام آباد(اے پی پی)وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں پیرکواپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ کیمپس لگائے جارہے ہیں ہیلتھ کیمپس وفاقی ایمرجنسی آپریشن سینٹر پولیو صوبائی ایمرجنسی پولیوسنٹرز اور آغا خان کے اشتراک سے لگائے جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز خیبرپی کے، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 44 جبکہ خیبرپی کے کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئےاسی طرح پنجاب کے دو اضلاع میں چار بلوچستان کےسات اضلاع میں 13 اورسندھ کے 10 اضلاع میں 11 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ مجموعی طور پر 5644 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر 1262 بچوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ ہیلتھ کیمپس میں 705 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے ان کیمپس میں 222 بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے گئے۔
عبدالقادر پٹیل
سیلاب متاثرین کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات یقینی بنا رہے ہیں: عبدالقادر پٹیل
Sep 27, 2022