ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے پر شہریوں کی شکاےات دور نہ ہوسکیں

Sep 27, 2022


اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان)این ایچ اے کی عدم توجہ285 کلو میٹر طویل ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے 14پر سفر کرنے والے شہریوں کی شکاےات دور نہ ہوسکیں ۔سہولےات کا فقدان ،پٹرول،اشےائے خوردونوش ودیگر اشےاءکی مہنگے داموں فروخت جاری شہریوں کی شکاےات کے حوالے سے سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے این ایچ اے حکام سے رپورٹ طلب کررکھی ہے۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے معاملے کو این ایچ اے مانیٹر کرتی ہے جلد بہتری آجائے گی ۔


تفصیلات کے مطابق شہریوں خالد، نعیم مقبول نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہکلہ ڈی آئی کے موٹر وے پر پٹرول مقررہ ریٹ سے زائد میں فروخت کےا جاتا ہے ہر پمپ کے اپنے ریٹ ہیں تین سو سے پانچ سو روپے لیٹر تک بھی پٹرول فروخت کےا جارہا ہے جبکہ کھانے پینے کی چیزوں و دیگر اشےاءکے ریٹ بھی دگنے ےا تگنے وصول کیے جارہے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں زےادہ بات کریں تو دوکاندار لڑنے لگتے ہیں کہتے ہیں کہ چیزیں لینا ہوں تو لو وگر یہاں سے ہٹ جاﺅہمارے ریٹ یہی ہیں ہم چیزیں بڑی دور سے لاتے ہیں سستی فروخت نہیں کرسکتے جس کو مرضی شکایت کرو۔شہریوں کا کہنا تھا کہ 10سے 20روپے والے بسکٹ کا پیکٹ 50روپے میں اور پانی کی بڑی بوتل 200 روپے کی دی جارہی ہے جبکہ چائے کا کپ بھی سو ڈیڑھ سو روپے سے کم نہیں ہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کےا ہے کہ متعلقہ حکام ان کی شکاےات کا نوٹس لیں۔
 شکاےات

مزیدخبریں