کپاس کی پیداوارملکی معیشت کیلئے نہایت اہمیت کی حامل:حسین جہانیاں


لاہور) سٹاف رپورٹر) کپاس کی زیادہ پیداوارملکی معیشت کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اس مرحلہ پر کپاس کے کاشتکاروں کی صاف چنائی و دیگر ا±مور پر رہنمائی کرنے کے ساتھ آئندہ فصل کیلئے بیج و دیگر زرعی مداخل کے انتظام کی بہترپلاننگ کی جائے۔ یہ بات صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے زراعت ہاو¿س لاہور میں کپاس کی موجودہ صورتحال اور آئندہ فصل سے متعلق لائحہ عمل کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت(توسیع) ڈاکٹر انجم علی نے بتایا کہ امسال صوبہ پنجاب میں 36لاکھ70 ہزار ایکڑ پر کاشت کی گئی جس سے اب تک57لاکھ گانٹھ کا حصول ہوا ہے۔ سیلاب و قدرتی آفات کے باعث کپاس کے زیر کاشت2 لاکھ35ہزار ایکڑ رقبہ کو نقصان ہوا۔امسال کپاس کی فصل صوبہ پنجاب میں 16 فیصد زیادہ رقبہ پر کاشت ہوئی۔


 جس سے 17 من فی ایکڑ پیداوار کا حصول ہوگا جبکہ گزشتہ برس19 من فی ایکڑ کپاس کا حصول ہوا تھا۔ اجلاس میں ثاقب علی عطیل،ڈاکٹر انجم علی، محمدنواز خان میکن، رانا محمدفقیر احمد، محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران و سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...