غالب مارکیٹ کے قریب نہر سے  نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد 


لاہور(نامہ نگار)غالب مارکیٹ کے علاقے میں نہر سے نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے نوجوان کو اغواءکے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردےا اور پھر لاش نہر میں بہا دی ۔پولےس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی۔ ورثاءکی تلاش اور تحقیقات جا ری ہیں۔جلد اصل حقائق سامنے آجائےں گے۔
آن لائن اسلحہ کی سپلائی کرنیوالے دو ملزم گرفتار 
لاہور(نامہ نگار)پولےس چوکی ریواز گارڈن نے آن لائن اسلحہ کی سپلائی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان نے پشاور،خیبر ایجنسی سے اسلحہ لا کر پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔چوکی ریواز گارڈن پولیس نے چوبرجی چوک کے قریب سے دو ملزمان ابوبکر اور صداقت کو گرفتار کیا ہے۔ملزمان مختلف سوشل میڈیا ایپس، فیسبک اور وٹس ایپ کے ذریعہ آرڈر بک کرکے اسلحہ کی سپلائی کرتے تھے۔ملزمان ابوبکر اور صداقت کے قبضہ سے 2پستول و گولیاں اور جعلی کاغذات برآمدہوئے ہےں۔ پولےس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن