کاہنہ، ٹریفک حادثے  میں خاتون جاں بحق


کاہنہ(نامہ نگار)کاہنہ کے علاقہ گجومتہ رنگ روڈ پر کار کی ٹیوٹا ہائی ایس وین کو ٹکر ،ایک خاتون جاں بحق ،دو شدید زخمی ہو گئیں۔تین خواتین اڈہ پلاٹ سے کارمیں رنگ روڈ کے ذریعے ایئرپورٹ کیطرف جا رہی تھیں کہ کاہنہ گجومتہ رنگ روڈ انٹرچینج کے قریب کار ہائی ایس وین سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار تینوں خواتین شدید زخمی ہو گئیں۔70 سالہ تشویم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

ای پیپر دی نیشن