کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے تاریخی کارنامہ سرانجام دیدیااور ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرلی، وہ نیپال میں واقع دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کا ’ٹرو سمٹ‘ کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔کوہ پیما نے یہ تاریخی کارنامہ پیر کی صبح مناسلو کے ٹاپ پر پہنچ کر انجام دیا، 8 ہزار میٹر سے زائد بلند چوٹی مناسلو پر نئے بلند ترین مقام کا انکشاف گزشتہ سال ہوا تھا جس کے بعد پچھلی تمام سمٹ منسوخ ہوگئی تھیں، مناسلو پر برفانی تودہ گرنے کا واقعہ بھی پیش آیا ہے جس کے بعد دیگر کوہ پیماؤں کی سمٹ مہم التوا کا شکار ہے۔
ساجد سدپارہ کا تاریخی کارنامہ‘ ماؤنٹ مناسلو کی ’ٹرو سمٹ‘ سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
Sep 27, 2022