وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، 10 نکاتی ایجنڈا تیار

  اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا، 10 نکاتی ایجنڈے تیار کر لیا گیا، وزیر اعظم اپنے دورہ امریکہ، ازبکستان اور لندن میں ہونے فیصلوں سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، ذرائع کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بھی حلف کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور سیلاب کی صورتحال پر غور ہوگا، سرمایہ کاری سے متعلق معاہدوں کے لئے حکمت عملی منظوری کے لئے پیش ہوگی، اجلاس میں عبد الشکور شیخ کو سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لگانے کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے۔ ایجنڈے میں ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے پالیسی بورڈ میں 6 ماہرین کو شامل کرنے کی منظوری، پاکستان کے تین ہسپتالوں کے لئے رقم افغانستان منتقل کرنے کی منظوری، نیکا کو وزارت سائنس سے وزارت توانائی منتقل کرنے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے، خالی نشستوں پر سی ایس ایس کے امتحان کی منظوری، قرضہ جات مینجمنٹ آفس کے رولز کی منظوری، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل 2022 میں مزید ترامیم کی منظوری کیلئے پیش ہونگی۔ ایجنڈا نیشنل کمیشن برائے غیرمسلم ایکٹ 2022 کابینہ میں پیش ہوگا،امپورٹس ایکسپورٹس کنٹرول ایکٹ 1950 میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈا میں شامل ہے ،سیلاب متاثرین کی بحالی سے متعلق اشیا کی خریداری کے لئے 10 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی جائیگی، گوادر پورٹ کے ذریعے گندم کی امپورٹ کی منظوری بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...