مریم نواز کی ایک اور آڈیو آنے والی ہے ، اسحاق ڈار ڈیل کر کے آرہے ہیں : عمران 

لاہور (کامرس رپورٹر‘ سپیشل رپورٹر+خصوصی نامہ نگار )عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ظلم کا مقابلہ نہیں کرتے تو معاشرہ غلام بن جاتا ہے، جب تک غلامی کی زنجیریں نہیں توڑیں گے بڑے کام نہیں کرسکتے۔25 کروڑ روپے سے لوٹوں کے ضمیر خریدے گئے، چند بڑے لوٹوں کو امریکی سفارتخانے میں بلایا گیا، آہستہ آہستہ اتحادی ہم سے الگ ہونا شروع ہوگئے، غلامی کرنے والی قوم کا کوئی مستقبل نہیں۔ امریکی سفیر نے کہا عمران خان کو نہ ہٹایا تو پاکستان کیلئے مسائل ہونں گے۔ چیری بلاسم کو لایا تو پاکستان کو معاف کردیں گے، چیری بلاسم کی خاصیت ہی بوٹ پالش کرنا ہے۔ پاکستانی سفیر میرے ماتحت تھا، ڈونلڈ لو کس کو پیغام دے رہا تھا؟ امریکی سفیر نے کہا عدم اعتماد آئے گی جو کامیاب ہونی ہے۔ خوفناک بت ہے، ظلم اور ناانصافی کے سامنے کھڑا ہونا ہی جہاد ہے، خودغرض شخص بھی ظلم اور ناانصافی کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا۔ ہمارا ایلیٹ طبقہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف کھڑا نہیں ہوتا، ایلیٹ طبقہ سمجھتا ہے انہیں سب مل رہا ہے ناانصافی کیخلاف کیوں کھڑے ہوں، دو طبقے ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ نہیں کریں گے، بزدل طاقت کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہم نے آئی ٹی کمپنیوں کیلئے زیرو ٹیکس رکھنا ہے، ہمارے دوسرے سال 35، تیسرے سال 45فیصد آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھیں اور ہمارے آخری سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ 75فیصد بڑھی۔ پہلے وکی لیکس، ڈان لیکس اب آڈیو لیکس آگئی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نواز شریف کے گھر کا نوکر ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے نواز شریف کے کہنے پر ای وی ایم نہیں آنے دیں۔ تھوڑی بھی اس میں شرم حیا ہو یہ استعفی دے، اگر نہیں شرم حیا تو ہم اس سے استعفی لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی تھی تو ہم نے تعلقات ختم کیے تھے۔ آڈیو لیکس میں مریم نواز کہہ رہی ہیں بھارت سے مشینری امپورٹ کر یں۔ شہباز شریف طریقہ بتا رہے ہیں کہ مشینری کسی اور ملک سے لے آ۔ جلد آڈیو لیکس کی مزید قسطیں  آنے والی ہیں۔ مریم نواز شہزادی ہیں‘ قانون سے اوپر جو مرضی کر سکتی ہیں۔ مریم نواز کی ایک اور آڈیو مجھ سے متعلق ہے۔ مریم کا داماد گرڈ سٹیشن بنا رہا ہے، آپ کے پیسے سے وہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ آڈیولیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے، مریم کہہ رہی ہے کہ الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ پر ڈس کوالیفائی کر دوں گا۔ ہم نے اپنے دور میں معاشی ترقی کی۔ سائفر کے بعد قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے ، 20لوٹے نکل آتے ہیں۔ بھارت روس سے 40فیصد کم قیمت پر تیل خرید رہا ہے،  پاکستان کو روکا جاتا ہے۔ اسحاق ڈار ہمارے دور میں نہیں بھاگا، ن لیگ کی حکومت میں نیب نے بلایا۔ اسحاق ڈار وزیر اعظم کے جہاز میں بھاگ گیا، اب ڈیل کے ساتھ واپس آرہا ہے۔ یہاں ڈیل ہوتی ہے اس لیے منی لانڈرنگ نہیں رکتی۔ فیصلہ کرنا ہو گا کہ ہم نے یہ تماشا بھیڑ بکریوں کی طرح دیکھنا ہے یا سامنے کھڑا ہونا ہے۔ جو قوم حق سچ پر نہیں کھڑی ہوتی اس کا مستقبل نہیں ہوتا۔ اللہ کا حکم ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں، برائی کے ساتھ نہیں۔ جب بھی انقلابی تحریک کھڑی ہوتی ہے اس میں یوتھ نے لیڈ کیا۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ طالب علم سارے اس میں شامل ہوں۔ ویت نام کے خلاف جو موومنٹ چلی تھی یونیورسٹیز میں چلی تھی۔ آپ سب تیاری کر لیں، میں نے ان چوروں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہے، جیت کے دکھائوں گا۔ پاکستان کا سب سے بڑا فراڈیا اسحاق ڈار واپس آرہا ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار سے پوچھا کہ تمہارے والد کی تو سائیکل کی دکان تھی‘ تمہارے پاس اربوں کے اثاثے کہاں سے آئے تو وہ وزیراعظم کے جہاز میں  بیٹھ کر علاج کے بہانے ملک سے بھاگ گیا اور اب ڈیل کے تحت واپس آرہا ہے۔ یہاں چوروں کے ساتھ ڈیلز ہوتی ہیں اور این آر او دیا جاتا ہے۔ اب نئی آڈیو لیکس آگئیں جس میں ثابت ہو گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نوازشریف کے گھر کا  نوکر ہے۔ اس سے پوچھ رہا ہے کہ کسے نااہل کرانا ہے اور عمران کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کر دوں گا۔ اس میں شرم و حیا ہے تو مستعفی ہو جائے‘ لیکن اس میں شرم نہیں اس لئے ہمیں اسے مستعفی کروانا پڑے گا۔ مریم نواز نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔ آڈیو لیکس میں اور بھی کچھ آرہا ہے۔ آنے والے دنوں میں قسطوں کا انتظار کریں۔ تاجر کنونشن سے خطاب میں عمران نے کہا کہ شاندار استقبال پر دل سے تاجروں کا شکرگزار ہوں۔ ڈیزل کے نعروں سے لگتا ہے تاجروں کیلئے ڈیزل مہنگا ہو گیا ہے۔ لگتا ہے تاجروں کو فضل الرحمن سے خاص پیار ہے۔ حقیقی آزادی کیلئے میدان میں نکلا ہوں۔ آزادی کی تحریک میں تاجروں نے میرا ساتھ دینا ہے۔ شہبازشریف امریکہ میں انٹرویو کے دوان کہتا ہے خدا کے واسطے پیسے دے دو۔ خاتون اینکر حیران رہ گئی۔ یہ مجھ سے پیسے مانگ رہا ہے۔ شہباز شریف گوری چمڑی کو دیکھ  کر پیسے مانگنے شروع کر دیتا ہے۔ وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا بازو ہی پکڑ لیا تھا۔ شہباز نے سیکرٹری جنرل سے کہا وعدہ کرتا ہوں پیسہ چوری نہیں کریں گے۔ نوازشریف‘ شہبازشریف‘ اسحاق ڈار کے بیٹے باہر ہیں۔ جب ان سے حساب پوچھا جائے تو کہتے ہیں پاکستانی شہری نہیں۔ چوروں کو  اوپر بٹھا دیا گیا۔ انہوں نے آتے ہی اپنے کیسز ختم کرا لئے اور عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا۔ کابینہ کے 60 فیصد ارکان چوری و کرپشن کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔  عمران خان  نے علماء کنونشن سے خطاب میں کہا ہے  کہ میرٹ انصاف کا حصہ ہے۔ میں نے ملک میں میرٹ نہیں دیکھا۔ میں نے کہہ دیا آرمی چیف کو میرٹ پر آنا چاہئے۔ مصیبت پڑ  گئی۔ پاکستان میں دو خاندانوں کے سوا کوئی اوپر  نہیں آسکتا۔ کہا جاتا ہے میں بہت ضدی ہوں۔ کہتے ہیں چوروں کو معاف کر دیں اور آگے بڑھیں۔ آپ کا کوئی گھر لوٹ کر لے جائے تو معاف کریں گے؟۔ آپ کہیں گے کہ پہلے چوری کا پیسہ واپس کرو۔ میرا پیسہ ہوتا تو معاف بھی کر دیتا۔ یہ عوام کا پیسہ ہے۔ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں۔ ہمارا مسئلہ چوری اور کرپشن ہے۔ چاہتا ہوں علماء میرے ساتھ ملک کی حقیقی آزادی کا جہاد لڑیں۔ علماء و مشائخ کنونشن کی صدارت پیر سید منور حسین جماعتی نے کی۔ کنونشن میں  ڈاکٹر نورالحق قادری، صاحبزادہ حامد رضا، پیر ابوبکر نقشبندی، پیر جلیل احمد شرقپوری، پیرزادہ محمد امین آف مانکی شریف، صاحبزادہ رفیق الحسن قریشی، پیر سید ذاکر سجاد زنجانی، پیر جمیل الرحمن چشتی، دیوان حامد مسعود چشتی، پیر زادہ محمد اکرم رضا بغدادی، مفتی شفیق احمد جمالی، پیر سید عبدالمعید، پیر سید غلام محی الدین، پیر سید خالد حسنین کاظمی، پیر سید صفی اعظم، پیر سید آل احمد شاہ، پیر سید عثمان شاہ نوری، پیر سید معصوم نقوی اور صاحبزادہ محمد نواز سمیت کثیر تعداد میں علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے ملک میں دیکھ لیں کتنا میرٹ ہے؟ پاکستان کا مسئلہ میرٹ کا مطلب ہی نہیں پتا، جو ٹیم میرٹ پر سلیکٹ ہوگی وہ جیت جائے گی۔ یورپ، برطانیہ میں عدالتوں کے اندر کمزور آدمی کو بھی انصاف ملتا ہے۔ حکومت ملی تو لوگوں کو مدینہ کی ریاست بارے سمجھانے کی کوشش کی۔ اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے اپنے نبی کی سنت پر عمل کرو، نبی ؐکی سنت پر عمل کریں گے تو ہماری بہتری ہو گی۔ ہمیں اپنے بچوں کی تربیت کرنا ہو گی۔ ہمیں اپنے بچوں کو سیرت نبوی پڑھانا ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...