ڈی آئی خان (نیٹ نیوز) ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی آغاز خان گنڈا پور کے گھر پر فائرنگ سے تعینات پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی ہوگیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نجم الحسنین کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایم پی اے کے گھر پر تعینات 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے اور زخمی ہونے والا ایک اہلکار ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے وقت پی ٹی آئی کے ایم پی اے آغاز گنڈا پور گھر پر نہیں تھے تاہم ان کے چھوٹے بھائی اور تحصیل چیئرمین آریز خان گنڈا پور اور اہل خانہ گھر پر موجود تھے۔