لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے لاہور کے ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، وہاں بڑی تباہی ہوئی ہے۔ سیلاب کی صورتحال میں ہم پاکستان کی مدد کرتے رہیں گے۔ ہم نے پاکستان کی سب سے زیادہ مدد کرنے کی کوشش کی ہے۔ اقوام متحدہ کی درخواست پر امریکہ پاکستان کی امداد کر رہا ہے۔ اس وقت دنیا کے معاشی حالات پہلے جیسے نہیں ہیں۔ سرمایہ کاری کی بنیاد پر پاکستان سے متعلق مزید تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔ امریکہ پاکستان کی بڑی درآمدی مارکیٹ ہے۔ ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز میں اس کی مدد کر رہے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی، مدد کرتے رہیں گے: امریکی سفیر
Sep 27, 2022