سیلاب ، ہر ممکن مدد کرینگے ، امریکی وزیر خارجہ کی بلاول کو یقین دہانی 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے کمرشل و کاروباری امور دلاور سید سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر، امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حالیہ سیلاب کے دوران امریکہ کی جانب سے فراہم کردہ معاونت کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکہ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز انٹرویو کی مزید تفصیلات جاری ہوئیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عرب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم قرضے معاف کرنے کی بات نہیں کر رہے مگر موجودہ صورتحال میں ادائیگیاں موخر کی جائیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ اور غیرقانونی طورپر بدلا۔ پاکستان کیلئے بھارت کے یہ اقدامات ناقابل قبول ہیں۔ سیلاب کے اثرات کے ساتھ اب متاثرین کو صحت کے بحران کا بھی سامنا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان سرسبز منصوبوں‘ موسمیاتی لچک دار بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوز کرانا چاہتا ہے۔ بڑے صنعتی ملکوں کو قرض واپس کرنے کے بجائے ہم وہی رقم سرسبز بنیادی منصوبوں پر خرچ کر سکتے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈسس سان فرنٹیئرز اور ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کے سربراہ جنرل ڈائریکٹر وکی باکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ایم ایس ایف کے وفد کی قیادت جنرل ڈائریکٹر وکی باکن نے کی۔ 
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔ واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے انٹونی بلنکن کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا اور امریکہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی مدد پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو نے انٹونی بلنکن کے والد کی وفات پر اظہار افسوس بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...