کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خوست کے علاقے میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے دو افسر اور 4 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہوا۔ ملک و قوم کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہداء قوم کی شان ہیںپوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ شہداء کے خاندانوں کے غم میں شریک ہیںاللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارافسوس
Sep 27, 2022