مجسڑےٹ کالونی مےں2 موٹر سائےکل سوار ڈاکوﺅں نے گاڑی روک کر اےک لاکھ8 ہزار، زےورات چھےن لئے، 3کارےں، 7موٹر سائےکل چوری 

Sep 27, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکےتی ،چوری سٹرےٹ کرائم کی وارداتوں مےں نقدی ، زےورات ، گاڑےاں ، موٹر سائےکل چوری کرلئے گئے تھانہ صادق آباد کو ہماےوں سلےم نے بتاےا کہ مےجسٹرےٹ کالونی مےں گھر جاتے ہوئے دو موٹر سائےکل سوار ڈاکوﺅں نے مےری گاڑی روک کراےک لاکھ8 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زےورات سونے کی چےن ، اےک تولہ وزنی طلائی انگوٹھی ، آدھا تولہ وزنی طلائی بالےاں چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ وارث خان کو محمد دانےال نے بتاےا کہ مےں چاندنی چوک سے کھانے کا سامان لے کر اقبال روڈاپنے گھر پہنچا تو وہاں پر پر تےن مسلح ڈاکومےرے گھر کے سامنے بےٹھے تھے اسلحہ دکھا کر مجھ سے مےرا موٹر سائےکل نمبرSTK - 4242 چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو محمد صفدر نے بتاےا کہ شمس آباد مےں مےری دکان سے50 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ دھمےال کو نور عبداللہ نے بتاےا کہ ظفر پلازہ کے قرےب بےنک سے مےں نے دو لاکھ روپے نکلوائے چکری روڈ پر آےا تو سامنے شاپنگ بےگ پڑا تھا جس مےں پےسے نظر آئے اسی دوران تےن افراد آئے مجھ سے نقدی دو لاکھ روپے چھےن کر فرار ہوگئے تھانہ روات کو محمد بلال نے بتاےا کہ فےز7 مےں تھانہ صادق آباد کو کرنل (ر) محمد اسلم خٹک نے بتاےا کہ چاندنی چوک سے مےری کرولا کار نمبرDJ - 522 مالےتی31 لاکھ روپے ماڈل2015 ءگھر کے باہر گلی سے چوری ہوگئی تھانہ دھمےال کووقار احمد نے بتاےا کہ چک جلال دےن مےں گھر کے باہر سے XLI کرولا کار نمبرQX - 337 چوری ہوگئی تھانہ نےو ٹاﺅن کو عثمان افضل نے بتاےا کہ ڈبل روڈ پر مےرا کےری ڈبہ نمبرSW - 465 چوری ہوگےا تھانہ صادق آباد کو محمد حمزہ نے بتاےا کہ آفندی کالونی مےں مےری12 لاکھ روپے مالےتی کار نمبرAGV - 698 ماڈل2019 ءچوری ہوگئی،7موٹر سائےکل بھی چوری ہو گئے۔

مزیدخبریں