راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے نائب صدر اور منہاج ویلفیئر فانڈیشن کے ضلعی نگران سلیم اعوان دیوانہ نے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فانڈیشن اول دن سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے مصروف عمل ہے،پہلے مرحلے میں متاثرہ علاقوں میں کھانا،کپڑے اور بسترپہنچائے گئے،دوسرے مرحلے میں دس مقامات پر تما م سہولتوں سے آراستہ منہاج خیمہ بستیاں آباد کی گئیں اوراب یکم ربیع الاول سے بے گھر ہونے والوں کیلئے گھر تعمیر کرنے کا آغاز کیا جارہا ہے،ضلع راولپنڈی سے اب تک سیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے 60لاکھ رقم جبکہ 40لاکھ کا سامان بجھوا یا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی سیکرٹریٹ البلال پلازہ میں منعقدہ ماہانہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پردیگر ضلعی عہدیدار اے کے گوندل،مرزا آصف،ملک خضر حیات،ملک منظور،فرقان یوسف،عثمان ارشد اور سہیل عباسی بھی موجود تھے۔سلیم اعوان دیوانہ نے مزید بتا یا کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے کاموں میں ہماری بہنیں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں، گزشتہ روز منہاج ویمن لیگ کی زونل عہدیدار ان عائشہ مبشر،رافعہ عروج ملک اورعابدہ تصدق امدادی ٹرکوں کا ایک کارواں کے لے کر ضلع دادو کے علاقے مختار آباد پہنچیں اورسینکڑوں سیلاب متاثرین خواتین میں کھانے پینے کی اشیا،کپڑے اور بستر تقسیم کئے۔