مریضوں میں اضافہ تشویشناک ،بحیثیت قوم ڈینگی کےخلاف ملکرلڑنا ہوگا،مرضیہ سلیم


را ولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ رواں ماہ ڈینگی کے حوالے سے بہت اہم ہے پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ باعث تشویشناک ہے ہمیں بحیثیت قوم ڈینگی کے خلاف ملکر لڑنا ہوگا، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں، محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ کیس رسپانس پر خصوصی توجہ دی جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انصر اسحاق، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر مرضیہ سلیم نے کہاکہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور استعمال کے پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن