راولپنڈی(جنرل رپورٹر) ورلڈ کانٹراسیپٹیو ڈے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے 21سے 26ستمبر تک مانع حمل ادویات ہفتہ منایا جس کے دوران موبائل سروس یونٹ کی ٹیموں نے ضلع بھر کے دور دراز علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے اس کے ساتھ ساتھ خواتین ورکرز نے آگاہی سیشن کمیونٹی سطح پر منعقد کر کے علاقہ کی خواتین کو مانع حمل ادویات کے بارے میں بتایا اور جو خدشات تھے ان کو دور کرنے کے ساتھ مانع حمل ادویات کے استعمال کا طریقہ بتایا اور موقع پر مفت تقسیم بھی کیے، محکمہ بہبود آبادی کے سوشل موبلائزر اور میل ورکرز نے ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں ریلوے اسٹیشن، جی پی اوچوک، مال روڈ مری، بس سٹینڈ گوجرخان اور ٹیکسلا میں فیملی پلاننگ کاﺅنٹر لگا کر مردوں کو مانع حمل ادویات کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔
، 26 ستمبر کو بینظیر بھٹو ہسپتال میں قائم فیملی ہیلتھ کلینک میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، صدارت ڈی ایم ایس بینظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹرآصف نے کی اس موقع پر شرکاءکو فیملی ہیلتھ کلینک میں تعینات ڈبلیو ایم او عاصمہ مشتاق نے مانع حمل ادویات کے بارے میں آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ جو عوام میں اس بارے میں منفی رحجانات تھے ان کو دور کیا،ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن نے شرکاءکو بتایا کہ ضلع بھر میں قائم ہمارے فلاحی مراکز میں نہ صرف مانع حمل ادویات مفت دی جاتی ہیں بلکہ بہتر خاندان کی تشکیل کے بارے میں مفید اور بہتر مشورے بھی دیئے جاتے ہیں۔
ہفتہ مانع حمل ادویات، محکمہ بہبود آبادی نے فری میڈیکل کیمپ لگائے
Sep 27, 2022