اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور نیا فیچر بھی صارفین کو جلد دستیاب ہوگا جس کی مدد سے وہ اپنی شخصیت کو اسٹیکر ےا پکچر پروفائل میں بدل سکیں گے۔ویب سائٹ WABetaInfo کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ایپ کے بیٹا ویژن میں یہ فیچر دیا گیا ہے۔اس فیچر کے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیے گئے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ تھری ڈی اواتار بنانے پر اسٹیکر کیسا نظر آئےگا۔یہ فیچر ایسا نظر آئے گا فوٹو بشکریہ WABetaInfoان اسٹیکرکے زریعے صارفین متعدد جذبات کا اظہار کرسکیں گے اور انہیں واٹس ایپ ڈسپلے پکچر یا پروفائل پکچر کے طور پر بھی استعمال کرسکیں گے۔شخصیت کی اسٹیکر میں تبدیلی کے لیے واٹس ایپ مینیو میں ایک علیحدہ سیکشن دیا جائے گا۔یہ سیکشن اس جگہ ہوگا جہاں صارفین ایموجیز، اسٹیکر اور GIF کے آپشن دیکھتے ہیں۔