کراچی (نیوز رپورٹر)دعوت اسلامی کے تحت 16 سال بعد کورنگی نمبر ساڑھے تین عید گاہ گرا¶نڈ میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی سمیت اطراف کے علاقوں سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول اپنے ہاتھوں میں سبز سبز پرچم لئے شریک ہوئے، اس موقع پر شرکاءکا جذبہ دیدنی تھا وہ ایک طویل عرصے کے بعد اس گرا¶نڈ میں ہونے والے اجتماع میں انتہائی پرجوش دکھائی دیئے اور استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خوب مرحبا یا مصطفی کی صدائیں بلند کیں۔ اس اجتماع میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سمیت دیگر اراکین شوریٰ، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری
نے سرکار کی سیرت مبارکہ بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کے جذبہ کو مزید بڑھادیا۔ نگران شوریٰ نے اپنے بیان میں شرکائے اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جشن ولادت مصطفی کی خوشیاں ضرور منائیں لیکن مقصد ولادت کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مقصد ولادت اور جشن ولادت کو ساتھ لے کر چلنا ہے،ہم مقصد ولادت کیساتھ جشن ولادت منائیں گے، سرکار کو اخلاقیات کی تکمیل کیلئے بھیجا گیا ہے، سرکار کو معلم بنا کر بھیجا گیا ہے،ہمیں بھی موسیقی سے دور رہ کر جشن ولادت منانا ہے،نگران شوریٰ نے کہا کہ پیارے آقا نے نرمی کا درس دیا ، امن کا درس دیا، پیار و محبت کادرس دیا ہے، کیا آقا کا میلاد منانے والا لڑائی جھگڑے کرے گا؟ کیا وہ یتیموں و غریبوں کا مال کھائے گا؟ کیا وہ ملاوٹ شدہ مال فروخت کرے گا؟ نہیں نہیں میلاد مصطفی منانے والا ہر گز ایسا نہیں کرے گا۔ نگران شوریٰ نے کہا کہ ہمیں اللہ پاک کے آخری نبی کے حسن اخلاق پر عمل پیرا ںہوکر نرمی، پیار، محبت کا عملی مظاہرہ کرنا ہے، ظلم و ستم، لڑائی جھگڑوں سے دور رہنا ہے، اور میلاد مناتے اور جلوس میلاد میں شرکت کے وقت بھی حسن اخلاق سے پیش آنا ہے، اپنے گھروں، بازاروں، دوستوں اور کاروبار میں بھی حسن اخلاق سے پیش آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نماز میں سرکار کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے ہم نماز وں کاخصوصیت کے ساتھ اہتمام کر کے میلاد منائیں گے، آخر میں نگران شوریٰ نے کہا شرکائے اجتماع سے کہا کہ اللہ پاک کی نعمت کا چرچہ کرتے ہوئے جشن ولادت رسول کی خوشی میں اپنے گھروں پر پرچم اور چراغاں ضرور کریں،جھنڈے بھی لگائیں۔
مولانا عمران عطاری
کیا پیارے آقا ﷺ کا میلاد منانے والا لڑائی جھگڑا اوریتیموں ‘ غریبوں کا مال کھائے گا؟ ‘ آقا نے نرمی‘ امن‘پیار و محبت کادرس دیا
Sep 27, 2022