قمبر علی خان(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ضلع قمبر شہدادکوٹ کیپٹن (ر) عابد علی شیخ نے قمبر شہر کے مختلف اسکولوں ، روڈ کے کنارے ، خیمہ بستی اور قبوسعید خان سمیت ضلع قمبر کی دیگر تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کو سامان جن میں بڑی مقدارمیں راشن ، ٹینٹ ، واٹر کولر ، مچھر دانیاں، چارپائیاں، اشیاءخورد نوش سمیت اور دیگر امدادی سامان تقسیم کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ان کے مسائل جن صحت وصفائی ، میڈیکل کیمپس کے قیام اور کھانے کی تقسیم سمیت دیگر ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا جائز ہ لیا اور مقامی افسرا ن کو ہدایات جاری کیں۔
مختلف حادثات میں 22 افراد زخمی
ٹنڈوآدم (نامہ نگار) 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات و واقعات میں خواتین سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹنڈوآدم و گردونواح میں چنگچی۔ موٹرسائیکلیوں کی ٹکر۔سگ گزیدگی و معمولی تلخ کلامی وکرنٹ لگنے سے پرخواتین سمیت 22 افراد مسمات رخسانہ‘ غلام قادر‘ راجو‘ سکینہ‘ عبدالقیوم‘ ارباب‘ الطاف‘ مٹھو۔عبدالرحمان‘ محمد رفیق‘ امید علی۔دیا رام۔ آصف علی۔ امیر علی۔ محمد نصیر۔علی رضا۔حضور بخش۔رضوان دیگر زخمی ہو گئے۔
قمبر شہداد کوٹ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ
Sep 27, 2022