رحمت دوعالم کی ولادت سے دنیا میں کفر و شرک کی تاریکیوں کا خاتمہ ہوگیا


ملتان ( سماجی رپورٹر) رحمت دو عالم کی ولادت سے پوری کائنات سے کفر و شرک کی تاریکیوں کا خا تمہ ہو گیا ماہ ربیع النور کی آمد عاشقان رسول کیلئے خوشیوں کا پیغام لاتی ہے پوری دنیا کے اہل ایمان اپنے آقا و مولاکی ولادت کا جشن پوری عقیدت و محبت سے مناکر شکرانہ خداوندی بجا لاتے ہیں۔ بزم المعصوم کے زیر اہتما م ملک بھر میں ماہ ربیع الاول شریف میں محافل ذکر و میلاد اور جشن میلاد ریلیاں نہایت جوش و جذبہ عشق رسالت سے سرشار ہو کر نکالی جائیں گی اور گھروں، مسجدوں اور محافل میلاد میں خوب چراغاں کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ رب نواز سعیدی، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی، علامہ حق نواز سعیدی، پیر مرزا افضال حسین الطافی، مرزا عبدالرشید،قاری رحیم بخش اویسی،قاری محمد اسماعیل،قاری دین محمد،عبدالقیوم کشمیری، راو محمود نقشبندی ودیگرز رہنما¶ں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن