لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ لیام ڈاؤسن نے جب حسنین کے اوورز میں 24 رنز بنائے تو اس کے بعد بھی ذہن یہی تھا آخری رن تک ہار نہیں ماننی اور اپنا سو فیصد دینا ہے۔جس طرح لیام ڈاؤسن بیٹنگ کررہے تھے تو وہ ان کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے کہ ان کی کمزوری کو ٹارگیٹ بناتے ہوئے بولنگ کرنی ہے جس میں فائدہ ہوا اور پھر ٹیل اینڈرز کے خلاف اپنی بہترین گیندیں کرائیں اور کامیابی ملی۔